میرے والد پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں قتل کیا گیا، خوشحال خان کاکڑ

کراچی(گرین گوادر نیوز) ممتا ز قوم پرست رہنما عثمان کاکڑ آج 59سال کی عمر میں کراچی میں دوران علاج انتقال کر گئے جو پچھلے 3دنوں سے مختلف نجی اسپتالوں میں زیر اعلاج تھے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کو دو دن قبل اس وقت اسپتال منتقل کیا گیا جب وہ گھر میں گرنے کے بعد زخمی ہو گئے تھے جبکہ بعدازاں میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ گرنے سے قبل ان کے دماغ کے شریان پھٹ گئے تھے ۔جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر مسلسل علاج ہونے کے بعد بھی وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج وفات کر گئے۔ دوسری طرف عثمان کاکڑ کے بیٹے خوشحال خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے والد پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں قتل کیا گیا انہیں جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے پر قتل کیا گیا انہیں ایک منصوبے کے تحت قتل کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے