انجمن تاجران کا عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے سوگ میں بدھ کو شٹرڈاون اور 3 روز سوگ کا اعلان

کوئٹہ :مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی شہادت کے سوگ میں بدھ کو شٹرڈاون اور 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یسین مینگل،سیدعبدالخالق آغا،سعدا للہ اچکزئی، حاجی ہاشم کاکڑظفرکاکڑ،نعمت آغا،حاجی خدائے دوست، حاجی شین گل اچکزئی،حاجی یونس، حاجی اللہ داد اچکزئی اوردیگر کے ہمراہ پیرکو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدام کے فروغ،قوموں کی برابری اورتاجربرادری کیمسائل اورسیاسی و شعوری بیداری کیلئے عثمان خان کاکڑ کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا انہوں نے سینٹ آف پاکستان میں مظلوم اقوام اورتاجر برادری کی بھر پور نمائندگی کی انکی وفات سے مظلوم اقوام اور تاجربرادری ایک بہترین لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پورے بلوچستان میں غم پایا جاتا ہے اورانکی کمی کو پورے بلوچستان کے عوام اور تاجر کبھی بھول نہیں سکتے اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبرجمیل اوراس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹرعثمان خان کاکڑکی شہادت کے سوگ میں بدھ 23جون کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی اور تین روزہ سوگ منایا جائے گا۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ بدھ کوا پنا کاروبار بند رکھیں سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑکے جنازے میں بھر پورشرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے