41 سال بعد لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مزید گرنے سے روک لیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سے1980کےبعدپہلی مرتبہ لاہور کےزیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سےروک لیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز ثمربار ہورہی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز، نئےایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹیڈ ایکشنز سے1980 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کےزیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سےروک لیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے