پندران کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلباء طالبات کوتعلیمی مشکلات در پیش

قلات :پندران میں سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلباء طالبات کوتعلیمی مشکلات در پیش آرہے ہیں حکومت اپنے اعلانات پر عملدرآمد کرکے اساتذہ کی کمی دور کریں۔تگورنمنٹ بوائز ہائی سکول پندران میں گزشتہ چھ سالوں سے اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں سکول میں ایس ایس ٹی جنرل اور جے ای ٹیز کے آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے ہائی اور مڈل کلاسز کے طلباہ سخت پریشان ہیں خصوصاًسائنس کلاسز کے طلباء کے تعلیمی مسائل بڑھ رہے ہیں گورنمٹ گرلز مڈل سکول پندران میں بھی ایس ایس ٹیز اور جے ای ٹیز کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے