سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے،فواد چوہدری
کراچی :کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو پیسہ بھی سندھ سرکار کو دیتیہیں، وہ دبئی سے برآمد ہوتا ہےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ کے سب سے بڑے دشمن اس وقت صوبے پر راج کر رہیہیں، لانچوں اور جعلی اکاؤنٹس سے پیسہ باہر جاتا ہے جس کے باعث کراچی کو بجٹ میں حصہ بقدرِ جثہ نہیں ملتاوفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے دوران گفتگو سندھ کو دیے جانے والے پیسے کی مانیٹرنگ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیاانھوں کہا کہ وزیراعلیٰ پانی کا ریکارڈ مانگنے پر بھاگ رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری عام کسان اور ہاری کا پانی چوری کرکے پنجاب پر الزام لگا رہے ہیں، یہ بتایا جائے کہ فریال تالپور اور آصف زرداری کی زمینوں پر پانی کا ناغہ کیوں نہیں ہوتا، عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے فواد چوہدری نے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ افسوس ہے کہ الیکٹورل اصلاحات پر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے باہر بات کرنیکا فیصلہ کیا، وجہ یہ ہے کہ شہباز شریف کا پارٹی پر کنٹرول نہیں رہا۔