بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کی تمام تر ذمہ داری متحدہ اپوزیشن پر عائد ہوتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ غنڈوں کو اسمبلی کے اندر جمع کرکے انتظامیہ اور اراکین کو اسمبلی سے روکا جائے تو کیا حکومت اسمبلی کو ہائی جیک رہنے دیتی کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے خود اور کارکنوں کے ذریعے اسمبلی گیٹوں کو تالا لگاکر ہلہ گلہ کریں گے اس کی ذمہ داری آپ اور آپ کے لیڈر پر عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیاجام کمال خان نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے خود اشتعال دوپھر اندر جاکر کارکنوں کے ساتھ قبضہ کرواور پھر فرنٹ گیٹ پلانگو اور پیچھے سے انتظامیہ کو باہر کرو آپ کا لیڈر اور آپ بلوچستان اسمبلی پر حملے کے ذمہ دار ہے جب آپ غنڈوں کو اسمبلی کے اندر جمع کرے ہلہ گلہ کرے اراکین کو اندر آنے سے روکیں اندر سے گیٹوں کو تالا لگائے خود اندر اور انتظامیہ کو باہر کریں تو کیا اسمبلی کو ہائی جیک رہنے دیا جائے