بی این پی سلیکٹڈ جام حکومت کے خلاف ہرقسم کا قانونی ایکشن لے گی، سرداراختر جان مینگل

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ جام حکومت نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تمام حدیں عبور کرلی ہیں جو کچھ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے ساتھ ہوا ایسا آمریت میں بھی نہیں ہوتا حکومت کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے، یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں کہی، سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ میں بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی اورانکے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوں جنہیں غیر آئینی طور پر اسمبلی کے اندر تشدد کرکے زخمی کیا گیا بی این پی سلیکٹڈ جام حکومت کے خلاف ہرقسم کا قانونی ایکشن لے گی جام حکومت نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تمام حدیں عبور کرلی ہیں ہماری جماعت کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے حکومت کا یہ عمل کس طریقے سے جائز ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ زورزبردستی اور اپوزیشن کے بغیر پیش کیاجو کچھ آج ہوا یہ آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوا تھا جب آپ حکومتیں سلیکٹ کرتے ہیں اور کٹھ پتلیوں کو حکومت دیتے ہیں تو یہی کچھ ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے