بجٹ عوامی ضروریات نہیں بلکہ پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے، سرداریارمحمد رند
کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیدر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ بجٹ عوامی ضروریات نہیں بلکہ پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے، صوبائی بجٹ میں کچھی کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا سینٹر آف ایکسیلنس محکمہ تعلیم کی اسکیم بجٹ تجاویز سے خارج، ریذیڈیشنل کالجز زیر غور نہیں لائے گئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار یارمحمد رند نے کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے باجود صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل دوسرے سال اسکلیجی ڈیم کا پی سی ون دانستہ طور پر تاخیر سے بھیجوایا گیا تاکہ وفاقی بجٹ میں شامل نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ مچھ سمیت اکثر حلقوں میں شکست خوردہ عناصر کو ترقیاتی اسکیمیں دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ بجٹ عوامی ضروریات نہیں بلکہ پسند نہ پسند کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے