اپوزیشن کی غنڈہ گردی اسمبلی کی تقدوس کی پامالی قابل مذمت ہے، حاجی نورمحمد دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پوزیشن ارکان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کے حوالے سے رویہ غیر سیاسی غیر جمہوری بچکانہ تھا اپوزیشن کی غنڈہ گردی اور اسمبلی کی تقدوس کی پامالی قابل مذمت ہے اپوزیشن اراکین اسمبلی نے صوبے کے روایات کی دھیجاں اڑادی ہے خواتین اراکین اسمبلی پر گملے پھینکنا ہمارے پشتون بلوچ اقوام کی روایت نہیں ہے احتجاجی اپوزیشن جماعتوں کا آئینی حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے اور اسمبلی کی تقدوس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے اسمبلی کے داخلی راستوں / دروازوں کو بند کرنے کرکے احتجاج کرنے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی نے جو بھی کیا وہ بلوچستان کے روایات کے خلاف اور اسمبلی کی تقدس کی پامالی اور غیر سیاسی و غیر جمہوری عمل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ بلوچستان کی اپنی ایک قبائلی روایات ہے لیکن افسوس اپوزیشن نے اپنے عوامی ساکھ بچانے کے خاطر جو بچگانہ حرکت کی اور جو غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیا انکے ان حرکات سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا اور اپنے احتجاج کو ریکارڈ کرنا ہر شہری کا حق ہے مگر جمہوری روایات سے ہٹ کر جو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام اٹھا یا گیا وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ یہ ثابت ہوا کہ اپوزیشن صرف چند اسکیموں کی خاطر عوام کو بیوقوف بناکر احتجاج کا ڈھونگ رچا رہے ہیں اس طرح کے نازیبا حرکت کرنا نیک شگون نہیں ہیں بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں ہر ایک کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے قطع نظر اسکے کہ وہ ایک دوسرے کے کتنے بھی مخالف ہوں۔ سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے کی عزت ثقافت اور بلوچستان کی قبائلی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے بلوچستان کے قبائلی روایات کا ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہیں لیکن بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے جس طرح سے غیر پارلیمانی حرکت کرکے بلوچستان کے عوام کو شدید مایوس کردیا ہے اور آج بلوچستان کے عوام نے اس عمل کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے انھوں نے کہاکہ اپوزیشن بلیک میلنگ اور اپنی ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے جو رویہ اختیار کر چکے قابل مذمت عمل ہیں اپوزیشن شروع دن سے کمیشن کے بل بوتے پر سیاست کررہا ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سیاسی ساکھ اور عوامی مینڈیٹ خطرے میں دکھائی دے رہی ہیں اس لئے اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں اور صوبے کے عوام نے آج اس قبائلی اور ثقافتی تاریخ کو مسخ کرنے والوں کو پہچان لیاہیجو اپنے ذاتی مفادات کو حاصل کرنے کے لئے غیر ذمہ دارانہ حرکت کی ہے صوبائی وزیر نے خواتین اراکین اسمبلی پر گملے پھینکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے