پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی لوٹوں اورسیاسی خانہ بدوشوں کا ایک ہجوم ہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آ نے والے واقعہ کی مذمت کر تے ہو ئے اس سے حکمرا نوں کی جا نب سے صدارتی نظام کیلئے را ہ ہموار کر نے کا سعی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکمرا ن پارلیمان کا ماحول خراب کرکے صدارتی نظام کیلئے راہ ہموار کر ر ہے ہیں جس کا واضح ثبوت حکومتی ارکان پارلیمنٹ کا اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بدتہذیبی کا مظاہرہ کر نا ہے جس طرح کا غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ رویہ اپنا یا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان نے پاکستان، پارلیمنٹ، اور کو بدنام کیا، ریاست مدینہ مدینہ کر نے والوں کا صبر اور برداشت سب نے ملاحضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر ؓ تنقید سنتے تو خوش ہوتے اور اسے برداشت بھی کرتے تھے لیکن ریاست مدینہ کے علمبردار عمران نیازی اور ان کی ٹیم نہ تنقید سنتی ہیں نہاسے برداشت کرنے کی سکت رکھتی ہے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان نے جو طوفان بدتمیزی برپاکیا ہم اسے وزیر اعظم ہاؤس اور بنی گالہ کے منصوبے پر عمل در آمد سمجھتے ہیں یہ حکومتی پارٹی اور ارکان کامقصد سیاسی، پارلیمانی، جمہوری نظام کوبدنام کرنااور صدارتی نظام کے لئے راہ ہموارکر نے کی سعی نہیں تو کیا ہے؟عمران نیازی اور ان کی پارٹی اورحکومت سلیکٹیڈہے وہ اگر الیکٹیڈ ہوتے تو ایسے نمونے نہ آتے، واقعہ نے ثابت کیا کہ لیڈربدزبان،اراکین بدزبان،وزراء بدزبان، خواتین بدزبان، ایسی بدزبانی سے گھر میں بیٹھی ہوئی ماؤں،بہنوں اورپوری قوم کی سرشرم سے جھک گئے ہیں قوم سوال کرتی ہے کہ یہ ہے ریاست مدینہ یہ ے ریاست مدینہ کے علمبرداراور ان کے اخلاق۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی لوٹوں اورسیاسی خانہ بدوشوں کا ایک ہجوم ہے،یہ لگڑ بگڑ ہلڑ بازپارٹی ہے جس کا گالم گلوچ کے علاوہ کوئی نہیں،یہ وہی پارٹی ہے جس نے 126دن سرکس نمادھرنے سے سیاست شروع کی، اور پارلیمنٹ ہا ؤس و پی ٹی وی سنٹر پر حملہ کر کے پولیس آفیسران اوراہلکا روں کی مارپیٹ کی، یہ عمران نیازی کی سربراہی میں ڈی چوک کی تربیت یافتہ پارٹی ہے،یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو بیک وقت حکومت اوراپوزیشن دونوں کررہی ہے۔