کیسکوکی بجلی نادہندگان کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی بجلی نادہندگان کے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں کیسکو کچہری سب ڈویڑن نے بلوچ کالونی بروری روڈ پر 7لاکھ روپے کے ایک نادہندہ صارف کا بجلی بل کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیا تھا لیکن صارف پھرڈائریکٹ تار کے زریعے بجلی چوری کر رہا تھا جس پر کیسکو نے ایک مرتبہ پھر کاروائی کر کے کنکشن منقطع کر دیا جسکے بعد نادہندہ (سرکاری افسر)صارف نے ب ±دھ کی رات کیسکو کچہری سب ڈویڑن کے لائن سپریٹنڈ نٹ محمد اکرم کواغوا کر کے اس پر تشدد کیا اور رات گئے اسے چھوڑ دیا-بعد ازاں کیسکو نے لائن سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کی اغوا اور تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست متعلقہ پولیس تھانہ میں جمع کرا دیا جس پر تھانہ انتظامیہ نے کاروائی کر کے شریف بنگلزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دیا۔دریں اثناء کیسکو انتظامیہ،انجینئرزوآفیسرز ایسوسی ایشن اور ملازمین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث شخص کو فورا گرفتار کر کے اسکیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اسطرح کے غیر قانونی اقدامات سے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں لہذا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے صوبائی انتظامیہ اقدامات ا ±ٹھائے اورکیسکوافسران و ملازمین کو دوران ڈیوٹی مکمل تحفظ دیا جائے۔