وزیر خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے شہر انطالیہ پہنچے ہیں انطالیہ پہنچنے پر انطالیہ کے ڈپٹی گورنر، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیادفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی’ایشیا میں علاقائی تعاون‘پینل مذاکرے میں شرکت کریں گے اور علاقائی تعاون،معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری پر پاکستانی موقف پیش کریں گے۔