بلو چستان کور ونا وائرس سے متا ثرہ افراد کی تعداد 26409ہو گئی 78نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کور ونا وائرس کے 78نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد 26409ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے کو رونا وائرس آپر یشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سمیت نو اضلاع سے کو رونا وائر س کے 79نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 26409ہو گئی ہے رپورٹ کے مطا بق گز شتہ 24گھنٹو ں کے دوران کو رونا وائر س کے شکار 103افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 25252ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 860ہے رپورٹ کے مطابق 21مریضوں کو ہا ئی فلو آکسیجن پر رکھا گیا ہے جبکہ صو بے میں اب تک کو رونا وائر س سے 297اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے