انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے سے متعلق پرعزم ہے، عمران خان
اسلام آباد:اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیااس موقع پر وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنےکی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے سے متعلق پرعزم ہے، انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔