میرے بیٹے کی حفاظت پر صرف دو پولیس موبائل تھیں دیگر دو موبائل علاقے کی تھیں، جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انکے بیٹے کی جانب سے سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو بھی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں ان میں صرف پولیس کی دو موبائل ہیں باقی 2 پولیس موبائل مذکورہ علاقے کی تھیں جہاں پروگرام تھا میرا بیٹا، بھتیجا اور لسبیلہ کے بہت سے قابل ذکر لوگ تعزیت اور ایک دعوت پر دوریجی اور لوہی گئے تھے۔