صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ نے واقعے کے  زخمی کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔وزیر داخلہ نے واقعہ کے زخمی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمی کو جلد صحت یاب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے