شاہراہ کی تعمیر سے آواران ہو شا ب کے عوام کوسر حد ی تجارت میں آسانیاں پیش آئیں گی،میر ظہور احمد
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ مکران کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا کر نئے عہد کا آغاز کیا ہے مکران ترقی وخو شحالی کے سفر میں صوبے کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں سے مزید پیچھے نہیں رہے گا بلکہ تمام شعبوں میں ریکارڈ تیز تر ترقی کے منا زل طے کرتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم 8-شاہراہ کے آواران ہو شاب حصے پر کام کے آغاز سے متعلق ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی وخو شحالی اور انہیں ترقی یافتہ علاقوں کے مساوی لانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ان علاقوں سے غربت کا خاتمہ ہو اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ شاہر ائیں علا قائی تجارت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے سماجی خوشحالی کوفروغ دینے اورمعاشی سرگر میوں کیلئے نئی راہیں کھلتی ہیں اس لیے موجودہ حکومت نے دوسرے شعبوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ اور مواصلات کے شعبے کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے آواران ہو شا ب کے عوام کوسر حد ی تجارت میں آسانیاں پیش آئیں گی اور ایران کے ساتھ تجارت کاحجم بڑھا نے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اس شا ہر اہ کی تکمیل سے علاقے میں زراعت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور زرعی اجناس اور پھل کو بر وقت ملک کے دیگر علاقوں تک پہنچا یا جاسکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ہوشا ب آواران کاملک کے مختلف حصوں تک رسائی بھی ممکن ہوسکے گی میر ظہور احمد بلیدی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مکران کی ترقی کاسفر اسی جوش اور دلوے کے ساتھ آگے بڑھا ئے گا۔