بلوچستان کی قومی شاہراہوں سے پولیس لیویز اور ایکسائز کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ : کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی ہدایت پر بلوچستان کی قومی شاہراہوں سے پولیس لیویز اور ایکسائز کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی جس پر بدھ کو مستونگ،قلات،منگوچر،سوراب سے تمام چیک پوسٹوں کو ہٹادیاگیا واضح رہے کہ قومی شاہراہوں پر عوام کو بے جاتنگ کیا جاتا تھا جس پر چیف سیکرٹری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کردی جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا عوام کی جانب سے چیف سیکرٹری کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاگیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں کی نگرانی بھی کرینگے تاکہ آئندہ کسی کو عوام کو اسطرح تنگ کرنے کا موقع نہ مل سکیں، کھڈ کوچہ کے مقام پر لیویز کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے کے لئے مٹی سے بھریں ڈرم رکھے ہیں جس سے کئی بار ایکسیڈنٹ بھی ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے