ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز شریف کو 24 جون کو طلب کیا ہے۔ ان پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار آپ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب مانگا گیا مگر آپ نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پر ذمہ داری ڈال دی۔

ایف آئی اے کے پاس پچیس ارب روپے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ رمضان شوگر مل، العریبیہ شوگر مل کے ملازمین کے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے اکاؤنٹس 2008ء سے 2018ء تک آپریٹ ہوئے جب آپ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے