اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر الزماں شاہ اور شازیہ مری کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے بھی دو اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی نہ صرف اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مشاورت کرے گی بلکہ وہ حکومت سے نالاں و ناراض اراکین اسمبلی سے بھی گفت وشنید کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے وقت کا تعین بھی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے