کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گاڑی الٹنے سے بچہ جاں بحق آٹھ افراد زخمی
کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گاڑی الٹنے سے بچہ جاں بحق آٹھ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے لکپاس کے مقام پر گاڑی الٹنے سے امین اللہ نامی بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے پولیس نے لاش اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے