دکی، مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق
دکی: بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن زبیع اللہ ساکن افغانستان جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے۔