بلوچستان حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت دیگر صوبوں کی تقلید کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں ومراعات میں اضافہ کریں۔بدعنوانی،اقرباء پروری،ملازمتوں کی خرید وفروخت کی وجہ سے مہنگائی،بے روزگاری عروج کو پہنچ گئی ہے جماعت اسلامی ملازمین،محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلند کررہی ہے۔حکومت واپوزیشن ذاتی مفادات،اسکیمات،مراعات کے حصول کیلئے کام کر رہی ہے انہیں غریب پریشان حال عوام کے مسائل وپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں۔بلوچستان میں تعلیم وصحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،بدعنوانی بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کوعملی اقدامات اُٹھانے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بجٹ میں عوام مسائل کے حل کے اجتماعی اسکیمات رکھے جائیں پینے کے پانی کی سطح اوپر لانے،پانی کی کمی کم کرنے اورزراعت کی ترقی کیلئے فنڈزرکھے جائیں۔بدقسمتی اور بدعنوانی کی وجہ سے ترقیاتی اسکیمات کے رقوم اکثر بدعنوانی کے نظر ہوجاتے ہیں۔ایک ایسا بدعنوان نظام بنادیاگیا ہے کہ پچاس فیصدرقم بھی ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں ہورہی۔ٹھیکیداری نظام،رشوت،بدعنوانی،غبن کی وجہ سے ملک میں لوٹ مار کا بازارگرم ہے اور ہر بدعنوان حق سمجھ کر لو ٹ مار میں مصروف ہیں۔حکومت اپوزیشن کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔بعض محکموں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بہت کم ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ بعض محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں ومراعات اچھی ہیں حکومت تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں ومراعات میں برابری لے آئیں تاکہ ان کے درمیان تنخواہوں ومراعات برابری آسکیں۔ بدعنوان کا تیارکردہ بجٹ عوامی مسائل کا مداوانہیں کرسکتی۔حکمران عوام سے مخلص نہ ہو تو بجٹ الفاظ کا ہیرپیر ثابت ہوتا ہے۔جماعت اسلامی حق وسچ اور انصاف کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی حکومت کاقیام اور خوشحال بلوچستان کا خواب پوراہوجائیں۔