پیپلز پارٹی 2023 کے انتخابات میں مرکز سمیت بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی،میر چنگیز خان جمالی
سبی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2023 کے انتخابات میں مرکز سمیت بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی،پارٹی کے چیئرمین اور کو چیئرمین نے بلوچستان میں مجھے ٹاس دے کر صوبائی صدر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سبی کے رہنما ملک قائم الدین دہپال،منظور احمد قریشی،بشیر احمد خجک،شاہد خان اور دیگر بھی موجود تھے میر چنگیز جمالی نے کہا کہ عنقریب صوبے کے اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہے جس سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی انہوں ے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے 2023کے انتخابات میں پارٹی عوامی قوت سے کامیاب ہو کر مرکز سمیت بلوچستان میں اقتدار میں آئے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے لئے اس کے کارکنان پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہیں پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے اور اقتدار سے باہر بھی ہمیشہ پارٹی کارکنان کو اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کا کارکن ہمیشہ نظریاتی رہا ہے کیو نکہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جس کے قائدین سے لیکر عام کارکن نے اس ملک کی سلامتی اور پارٹی کے لئے اپنے جانوں کی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی میں جو بھی آنا چاہیے گا خواہ ان کا تعلق حکمران جماعت سے کیوں نہ ہوں ہم ان کو ویلکم کہے گے ہمارے دروازے سب کے لئے کھولے ہوئے ہیں کیونکہ سیاست میں کھبی کوئی بات حروف آخر نہیں ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تین سالوں میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نااہل حکمرانوں نے صوبے کے چالیس ارب روپے لیپس کر دئیے جس سے صوبے کی عوام شدید مایوسی پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کینال ایری گیشن سے بیس لاکھ لوگوں کا روز گار وابستہ ہے لیکن تین سالوں میں صوبائی حکومت نے کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کئے اور نہ ہی کوئی چھوٹے منصوبے نظر آئے شاید ان دو سالوں میں صوبائی حکومت عوام پر رحم کھاتے ہوئے کوئی میگا پروجیکٹ شروع کرئے جس سے صوبے کے عوام کو ریلیف مل سکے ورنہ ان تین سالوں میں تو صوبائی حکومت عوام کی بہتری کے لئے کوئی احتماعی کام نہ کر سکی ایک سوال کے جواب میں میر چنگیز جمالی نے کہا کہ ہم صوبے کے عوام کے مفاد کے لئے ہر سیاسی کارکن اور لیڈر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت اس لئے دے رہے ہیں کہ کل پیپلز پارٹی کا اقتدار ہوگا تو صوبے کی عوام کو ریلیف ملے اور صوبے میں میگا پروجیکٹ شروع ہوں کیونکہ سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدلی جا رہی ہے۔