ہم سب کو سیکورٹی فورسز کے قومی خدمات پر فخر ہیں ،میر ضیاء لانگو
خضدار:بلوچستان لیویز فورس کی 13ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں منعقد ہوئی جس میں بلوچستان بھر کے 577 ریکروٹس نے تربیت مکمل اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خاص چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز راناصوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو تھے۔ تقریب کے دوران لیویز فورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ مکمل کرنے والے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ دہشت گردی ڈکیتی رہزنی سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے،کسی وی آئی پی شخص کو کس طرح حملے سے محفوظ مقام تک پہنچایا جاسکتا ہے، اس کا جوانوں نے شرکائے تقریب کے سامنے عملی مظاہرہ کیا۔ اور سب سے بڑھ کر نظم و ضبط کے تحت جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیکر مہمانِ خاص اور شرکائے تقریب سے بھر پوردادبوصول کی۔ تقریب کے خصوصی مہمان صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو اور چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور، ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔جب کہ جوانوں نے انہیں سلامی دی۔تیرویں بیج میں ریکروٹس سے حلف لیا گیا اور ان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام سے نوازا گیا۔ تقریب میں رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری،آئی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، ڈی جی لیویز مجیب الرحمٰن قمبرانی،کمشنر قلات ڈویژن بشیر خان بازئی،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیراحمد جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی دوست علی بلوچ، کمانڈنٹ ایف سی خضدار ضمیر الحسن،صوبائی سیکریٹریزعزیز احمد جمالی، غلام علی بلوچ،ڈی جی نم سعد سکندر، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل بلوچ، سینئراسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ خضدار میر عبدالرزاق زہری، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری تحصیلدار خضدار شہزاد زہری،نائب تحصیلدارجواد زہری، سردار نصراللہ خان ساسولی سابق ناظم خضدار سردار نصیراحمد موسیانی سابق میئر خضدار میر رحیم کردمیر ظفرعلی ساسولی سردار محمد حیات خان ساجدی شیر دل بزنجو، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ،سحر جاموٹ سرِعام ٹیم کی نمائندہ عائشہ فاطمہ کے علاوہ خضدار کے قبائلی عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ بلوچستان کے ڈرامہ نگار محمد ایوب کھوسہ خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے انہوں نے لیویز آپریٹر نعیم رخشانی کے ساتھ کمپیئرنگ میں بھی حصہ لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 2018 میں جیو اسٹرٹیجک جیو پولیٹیکل اور گیم چینجر منصوبہ سی پیک کے پیش نظر بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی جامعہ تنظیم نو کے پروگرام کو منظور کیا تھا اسکے اب مثبت اور دورس نتائج سامنے آرہے ہیں سیکورٹی فورسز کے بہادر نوجوانوں نے اپنے لہو سے بزدل دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنادیا ہے۔اور ہم سب کو سیکورٹی فورسز کے قومی خدمات پر فخر ہیں۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ہمارا فخر اور صوبے کی محافظ فورس ہے جس نے بلوچستان کے طو ل و عرض میں دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایسا جانبازمحافظانہ کردار نبہایا ہے کہ آج پورے بلوچستان امن و سکون کی فضاء قائم اور معمولاتِ زندگی بحال ہیں، لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جو پلان بنایاگیا ہے اسے مذید وسعت دی جائیگی، لیویز فورس کی پاسنگ آؤٹ میں حصہ لینے والے جوانوں نے جس طرح کی عسکری تربیت حاصل کی ہے اور اس کاعملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا اس پرہمارا حوصلہ بڑھا ہے حکومتی اقدامات کے باعث اب بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو مبارک با د پیش کرتا ہوں اورپرپوزل بناکر ان کے لئے ٹریننگ الاؤنس اور خواتین لیویز اہلکاروں کے لئے خصوصی ٹریننگ الاؤنس کااجراء کیا جائیگا انہوں نے پاسنگ آؤٹ ٹریننگ میں صلاحیتیں دکھانے والے لیویز اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ڈی جی لیویز فورس مجیب الرحمن قمبرانی نے کہاکہ لیویز فورس سیکورٹی کے فرائض نبہانے سے بھی بڑھ کر خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ چاہے روڈ حادثات سیلاب برفباری ہو ں ریسکیو کے حوالے سے ہو قبائل کے درمیان تنازعہ کو ٹالنا سمیت دیگر بہت سارے امور ایک نظم و ضبط کے تحت سرانجام دے رہی ہے۔ لیویز فورس اس وقت اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں سے لبریز ہے اور صوبے میں قیام ِ امن کے لئے کردار نبہارہی ہے نئے سیکورٹی چیلجز سے نمٹنا لیویز فورس بہتر انداز میں سمجھتی بھی ہے اور سرانجام بھی دیتی ہے اب اگلی بار یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان لیویز فورس اسلام آباد میں قومی پریڈمیں حصہ لینے کے لئے بھی منتخب ہوچکی ہے لیویز فورس کی تاریخ 134سال پرانی ہے لیویز فورس بلوچستان تغیر و تبدیل ہونے والے حالات کو بہتر انداز میں جانتی ہے اس فورس نے بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھی ہے لیکن اس کی بہادری میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔لیویز فورس ٹریننگ سینٹرز کو بھی بڑھا رہے ہیں اب ایک سینٹر کیچ میں بن رہاہے جب کہ کچلاک میں پہلے سے ہی تربیت کا سلسلہ جاری ہے،میں پاکستان آرمی کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمارے جوانوں کوٹریننگ دی اور نگرانی کی لیویز فورس ایکٹ بھی بن رہاہے ایسے بہت سارے دیگر ڈویلپمنٹس ہیں جوآئندہ مستقبل میں ہونگے۔۔ٹریننگ کے آخر میں مہمانِ خاص وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور ڈی جی لیویز فورس مجیب الرحمن قمبرانی نے لیویز فورس کے معیار کو سراہا اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات اور مہمانوں میں سوئینرز تقسیم کئے۔ 577ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ مکمل کیئے جو طارق شہید منصور شہید ا ور ظفر شہید کے نام سے منصوب تھے۔