کھڈکوچہ گا ڑی الٹ جا نے سے1 شخص جاں بحق 2 افرد زخمی
مستونگ :قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں گا ڑی الٹ جا نے سے ایک شخص جاں بحق دو افرد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ کے قریب گا ڑی الٹ جا نے کے باعث لیویز فورس کے سپاہی عبدالخالق ولد محمدافضل ساکن خضدار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فو ری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کا روائی جا ری ہے۔