اپنے فرائض میں غفلت بر تنے والے سرکاری اہلکاروں کا محاسبہ ہوگا ، میر ظہو ر احمد بلیدی

کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہو ر احمد بلیدی نے کہا کہ صوبے میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے انتظامی امور میں جدت لانے اور ان اداروں سے عوامی مسائل کے بروقت اور فوری حل کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان شکایات پورٹل قائم کردیا گیاہے جہاں پر شہری کسی بھی قسم کی شکایت درج کرا سکتے ہیں اور ان کے ازالے کیلئے بروقت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان شکایات پورٹل کے افتتاح سے متعلق ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سرکاری ادارے کا سر براہ اور منتظمین اگر صیح طر یقے سے خدمات سر انجام نہیں دیتے اور عوام کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں تو ایسے شکایات کے ازالے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان شکایات پورٹل پر شکایات درج کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی عدم فراہمی صحت عامہ ودرس وتدریس کی سہولیات نہ ہونے، صفائی کی ابتر صورتحال،لوکل سرٹیفیکیٹ کے حصول میں دشو اری، سرکاری اداروں سے ملازمین کی غیر حاضری ودیگر امور سے متعلق مسائل کے حل کیلئے شہری وزیر اعلیٰ بلوچستان شکایات پورٹل کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عوام کو اپنی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی پلیٹ فارم میسرنہیں تھا یہ پہلی عوامی حکومت ہے جس نے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدید ذرائع کو استعمال میں لایا اور عوامی شکایات کے ازالے میں حائل رکا و ٹوں کو دور کیا میر ظہو ر احمد بلیدی نے کہاکہ اس شکایات پورٹل پر شکایات کا اندراج انتہائی آسان ہے اس ایپلی کیشن کوڈ اون لوڈ کر نے کے بعد اس میں شکایات درج کرسکتے ہیں شکایات پر ہونے والی پیش رفت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس شکایات پورٹل کی تشکیل سے اپنے فرائض میں غفلت بر تنے والے سرکاری اہلکاروں کا محاسبہ ہوگا اور ا ن کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے