کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 اہلکار شہید
کوئٹہ:کوئٹہ میں دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوانوں کو شہید کردیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق‘دہشت گردوں نے مارگیٹ مائنز کی سیکیورٹی میں مامور فرنٹیئر کور کے جوانوں کو مارگیٹ روڈ کوئٹہ میں دیسی ساختہ بم استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا’آئی ایس پی آر کے مطابق‘شہادت پانے والے جوانوں میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاوں وانڈا لنگار کیل سے تعلق رکھنے صوبیدار سردارعلی خان، پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے چک 272 ای بی کے رہائشی سپاہی مصدف حسین، ضلع ڈی آئی خان کے علاقے وانڈا ٹیلگی کے رہائشی سپاہی محمد انور، آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے گاوں بندل سے تعلق رکھنے والے سپاہی اویس خان شامل ہیں’بیان میں کہا گیا کہ‘ایف سی بلوچستان نے علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے وسیع آپریشن شروع کردیا ہے جو جاری ہے’آئی ایس پی آر نے کہا کہ‘شرپسند عناصر کی جانب سے اس طرف کے بزدلانہ حملے بلوچستان میں بڑی محنت سے قائم کیے گئے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کرسکتے’بیان میں کہا گیا کہ‘سیکیورٹی فورسز یہاں تک اپنی جانوں اور خون کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں’یاد رہے کہ 11 جون کو بھی بلوچستان کے ضلع خاران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایف سی کا ایک فوجی شہید ہوگیا تھاآئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس کے دوران بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کے خلاف تشدد/دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ / گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے’مزید بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کورپس بلوچستان کا ایک سپاہی، جس کی شناخت فدا الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، شہید ہو گیادوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے تربت کے مقام پر ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز آلے سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے دو ایف سی کے جوان فوجی زخمی ہوگئے تھے۔