قوم کا بچہ بچہ پاک سرزمین پر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واساحاجی نورمحمد خان دمڑ نے مارواڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بزلانہ ریمورٹ کنٹرول حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ایسے حملے کرنے پر دشمن عناصر کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ایف سی بلوچستان اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سبب بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے پاکستان کے محافظوں کو پوری قوم سلام پیش کرتے ہے حملے میں شہید ہونے والوں م پر ہمیں فخرہے انہوں نے مادروطن پر اپنے جانیں قربان کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے قوم کا بچہ بچہ پاک سرزمین پر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہے ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا کہ پیچھے پیٹھ پر حملہ کرنے والوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کے جذبات سے خائف ہوچکے ہیں سیکورٹی فورسزکونشانہ بنایا گیا ہے ایسے واقعات سے قوم اور فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے سکیورٹی فورسز نے دھشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے عوام اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دھشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں عوام دھشتگردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کے قیام ملک کی ترقی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکرملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جو ہمارے لئے قربانی دیتے ہے ہم ان کے لئے اپنی جانیں نچھاورکرنے کیلئے تیارہیں جنہوں نے عوام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اورملک وقوم کاسرفخر سے ہمیشہ بلندکیا ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مارواڑ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے صوبائی وزیر نے شہداء کیلئے بلنددرجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے