عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا ایک خوش آئند قدم ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، اسد عمر، حماد اظہر، اعظم خان سواتی، ڈاکٹر فیصل سلطان، محمد شہزاد ارباب اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیراعظم کو این سی او سی کی طرف سے ویکسینیشن مہم کے اعشاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت تک ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ سرکاری اور نجی ادارے اپنے 100 فیصد ملازمین کو ویکسین فراہمی یقینی بنا رہے ہیں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ویکسین سینٹرز کی استعداد بڑھانے کے ساتھ موبائل ٹیموں کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔ وزارتِ تعلیم کے تحت سرکاری اور نجی اداروں کے 50 فیصد سے زائد ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے اس کے علاوہ ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد دوگنا، موبائل ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 600 کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشن سینٹرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے وزیراعظم نے ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے عوام کا رضا کارانہ طور پر ویکسین لگوانا ایک خوش آئند قدم ہےان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ ویکسین لگوانے کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی ملتی ہے۔ بھارت جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے اداروں اور عوام کو مل کر اقدامات کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے