خون عطیہ کرنے سے ہم کسی انسان کی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہے،میر ظہو احمد بلیدی

کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہو احمد بلیدی نے کہا ہے کہ رضا کارا نہ طورپر خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور عوامی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ خون کا حصول خصوصی طریقے سے ممکن نہیں طبعی ماہرین عطیہ کردہ خون ہی سے کسی مریض کی خون کی کمی کوپو را کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی یوم عطیہ خون سے متعلق ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت محفوظ اانتقال کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کویقینی بنارہی ہے صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں بلڈ بنک کے قیام کے ساتھ ساتھ ریجنل بلڈ سینٹر ز بھی مریضوں کو محفوظ انتقال خون کیلئے کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنا ہمارا دینی مریضہ ہے مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد اورحاد ثوں میں زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے ہم سب کو خون عطیہ کرنا چائیے خون عطیہ کرنے سے انسان خود بھی طرح طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبے میں صحت عامہ کے سہولیات کوبہم پہنچا نے کیلئے حکومت نے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے جومہلک بیماریوں کی روک تھام اور عوام کے صحت وتند رست پر صرف کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت کے مطابق ایک تند رست انسان سال میں 3سے 4 مرتبہ خون عطیہ کرسکتا ہے اور خون عطیہ کرنے سے ہم کسی انسان کی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہے کو لیسٹرول،موٹا پہ اور چربی میں کمی جیسی بیماریوں سے چھٹا را پانے کیلئے ضروری ہے کہ انسان وضع کردہ اصولوں کے مطابق خون عطیہ کرتا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے