انشاء اللہ نوجوان ہی اسلامی تبدیلی لائیں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ :امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،جماعت اسلامی بلوچستان کے مرکزی صدرزبیر احمدگوندل نے کہا ہے کہ بلوچستان کا نوجوان تبدیلی کے نعروں سے مایوس ہوگیاہے بے روزگاری،بدعنوانی اور غربت نے لاکھوں نوجوانوں کو فٹ پاتھوں پر لاکھڑا کیاہے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ان پر توجہ نہ دی گئی تو ملک مزید روبہ زوال ہوگا۔تبدیلی اسلامی نظام سے آئیگی اور انشاء اللہ نوجوان ہی اسلامی تبدیلی لائیں گے نوجوان اسلامی نظام کے قیام،مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارکا انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹیوکونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی،کوئٹہ کے صدرعبدالرافع خلجی،محمد جان مری،نقیب اللہ اخوانی ودیگر ذمہ داران نے شرکت کیا اجلاس سے مقررین نے کہاکہ الیکشن ریفارمز کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔حکمرانوں کی لوٹ مار،امریکی غلامی بدعنوانی کی وجہ سے ملک خطرناک سیاسی تقسیم کے دور میں داخل ہوگیاہے۔ عوام کا جمہوریت اور جمہوری اداروں پر یقین ختم ہوگیا۔ حکومت نااہل اور اپوزیشن اتحاد اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہے۔ جماعت اسلامی سسٹم میں بہتری لانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داری پوری کریں، عوام کے زخموں پر نمک پاشی سے گریز کیا جائے۔ قوم کو بے وقوف بنانے والے کب تک یہ کھیل کھیلیں گے۔ 73 سال سے عوام کے ارمانوں کا خون ہورہاہے۔ پورے ملک کے عوام بدحال ہیں اور حکمرانوں کا گریبان پکڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں جمہوریت کی بقاء کے لیے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز مخلصانہ کردار ادا کریں۔ عوام مزید ظلم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ تین بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران ٹی وی سکرینوں پر بیٹھ کر او ر ایوانوں میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔ الزامات کی سیاست میں ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔ ملک پر اربوں ڈالر قرض کا بوجھ ہے۔ تمام بڑے اداروں میں تنزلی کا عمل جاری ہے۔ َہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر متاثر ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا برا حال ہو چکا۔ زراعت، صنعت زوال پذیر ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے لوگوں کو جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے ٹرخا کر صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ حکمرانوں اور وڈیروں کے محلات میں عیاشیاں ہورہی ہیں جبکہ غریب کی جھونپڑی میں چولہا نہیں جلتا۔ ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اسلامی معیشت اپناکر قرضوں سے نجات مل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے