پشین، سی ٹی ڈی کی کاروائی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
کوئٹہ :پشین میں سی ٹی ڈی کی کاروائی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کو سی ٹی ڈی کو پشین بازار میں مشکوک موٹر سائیکل کھڑے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے موٹر سائیکل کو طلب کیا گیا جس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل سے دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا ترجمان کے مطابق تخریب کاری کے منصوبے کا ناکام بنا کر علاقے کو بڑے جانی نقصان سے بچالیا گیا۔