سی پیک گرانٹ کے تحت پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنائی جارہی ہے، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے پسنی کے ساحل پر سونامی الرٹ سسٹم لگایا جارہا ہے، سی پیک گرانٹ کے تحت پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنائی جارہی ہے،کوئٹہ کی عوام سے کینسر، امراض قلب کے ہسپتالوں سمیت صحت کے شعبے میں کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں اپنے ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات، کینسر و امراض قلب کے ہسپتال، نواں کلی کے لئے ہسپتال، ٹیچنگ ہسپتال دیں گے الحمد اللہ اللہ کی مدد سے یہ تمام وعدے پورے کئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے بچوں میں کینسر کے علاج کے لئے شعبے کا جلد آغا ز کردیا جائیگا جس کے لئے شیخ زید ہسپتال میں قائم شعبے کی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے اشتہار جار ی کردیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ پسنی کے ساحل پر سونامی الرٹ سسٹم لگایا جارہا ہے جس سے سونامی کی لہروں سے متعلق پیشگی اطلاع مل سکے گی اور علاقے کو بروقت خالی کروایا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے گوادر میں سی پیک کی گرانٹ کے تحت 2ارب روپے کی لاگت سے پاک چائنا ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ تعمیر کی جارہی ہے جس میں پورٹ آپریشنز، انجینئرنگ، سیاحت، چینی زبان سمیت دیگر اہم ہنر کی تعلیم دی جائیگی انہوں نے کہا کہ منصوبہ 2019میں شروع ہوا جس دسمبر 2021میں مکمل ہوگا۔