عمران خان کے دوستوں کے فائدے کیلئے بجٹ بنایا گیا، حافظ حمد اللّٰہ

کوئٹہ:مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عمران نیازی کے دائیں بائیں بیٹھے یاروں، دوستوں کے فائدے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوامی امنگوں اور امیدوں کا نہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بجٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ عمران نیازی کے دائیں بائیں بیٹھے یاروں، دوستوں کے فائدے کے لیے بنایا گیا بجٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے نہ معاشی ترقی ہوگی، نہ عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کے ذریعے جھوٹی سرکار نے 383 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کا پیٹ کاٹ کر بجٹ اہداف پورے کرنا چاہتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تین سال میں 50 لاکھ افراد کو بیروزگار کر دیا گیا، ان کا روزگار کون بحال کریگا؟مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سلیکٹیڈ حکومت کا بجٹ مسترد کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے