شیرانی،دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،1 زخمی
شیرانی:کپیپ چیک پوسٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک زخمی۔ پو لیس کے مطابق کپیپ چیک پوسٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں شیرانی مانی خواہ پولیس تھانہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرشید جاں بحق جبکہ محمد شاہ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ری ہے۔