اس حکومت 40لاکھ لوگ بیروزگار ہوچکے، آفتاب شیر پاؤ
مانسہرہ :اپوزیشن جماعت قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پاؤ نےکہا ہے کہ اس حکومت میں 40 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔مانسہرہ میں خطاب کے دوران آفتاب شیرپاؤنے وزیراعظم عمران خان سےاستفسار کیا کہ انہوں نےاتنے بڑے حادثے کے بعد بھی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا؟
انہوں نےحکومت کے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف بجٹ میں غریبوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔اُن کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو چھوڑ جانے والی جماعتیں بھی عوام کا سوچیں۔