سکولوں میں تمام تر جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، حاجی نورمحمد خان دمڑ

زیارت: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تعلیمی سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کی کارکردگی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تمام، محکمہ تعلیم، صحت سمیت دیگرتمام سرکاری محکموں کے ضلعی و نچلی سطح کے آفیسران و اہلکاران کارکردگی کو اپنا شعار بنائیں غفلت کے مرتکب سربراہان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی حلقے کے تمام سرکاری سکولوں کی فعالی اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور سکولوں میں تمام تر جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ زیارت کے دوران کلی گوگی بوئز پرائمری سکول کا اچانک دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے سکول کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے سکول میں جاری درس وتدرس کے حوالے سے معلومات کی اور سکول اساتذہ سے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کئے اس موقع پر اساتذہ نے صوبائی وزیر کو سکول کے مختلف مسائل کی نشاندہی کی خصوصاََ سکول کے بچوں کیلئے ڈیسک کی فراہمی کا مطالبہ کیا صوبائی وزیر نے سکول میں سہولتوں کی فقدان پر سختی براہمی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسرکو پوری طورپر پرائمری سکول گوگی کے بچوں کیلئے ڈیسک اور دیگر مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں طلباء، طالبات کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی صوبائی وزیر کے ہمراہ پارٹی ضلع زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ بھی تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اساتذہ کی غیرحاضری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے حلقہ انتخاب میں غیر حاضر اور غافل لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں حلقے کے تمام سرکاری سکولوں سمیت دیگر تمام اداروں کی فعالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبائی وزیر حجای نورمحمد خان دمڑ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی مستقبل کی خاطر اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر مستقبل کے معماروں کی مستقبل کو سنواریں۔ انہوں نے کہاکہ یہی بچے قوم کا مستقبل ہیں جب یہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرینگے تو علاقے اور مذکورہ سکول کا نام روشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا مقابلہ اور جہالت کا خاتمہ دولت و ہتھیار نہیں علم سے ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی غیر حاضراساتذہ سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے گے بلکہ غیر حاضر اساتذہ کی خلاف بلا تعصب اور سیاسی دباؤ سے بالاتر ہوکر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اساتذہ کی غیر حاضری اور غفلت سے ہمارے مستقبل کے معماروں کا مستقبل تباہ ہوگاصوبائی وزیر نے کہاکہ پہلے ہی ہمارے بچوں کی تعلیم کرونا کی عالمی وباء کی وجہ سے شدید متاتر ہوئی ہے بلکہ گزشتہ دوسال میں کرونا کی عالمی وباء کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگی ہوئی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دورہ کے دوران مختلف علاقوں میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کی اور عوامی مسائل سنے اسکے علاوہ صوبائی وزیر نے مختلف افراد کے انتقال انکے گھروں میں جاکر انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے