آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا بن کر ہماری آزادی چھین رہی ہے ،مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے اور غلط بیانی کا سارا ملبہ شوکت ترین پر ڈال دیاگیا ان پر رحم آتا ہےاس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ معیشت کوبہتربنانے کی صلاحیت سے عاری ہیں، بجٹ میں غلط اعدادو شمار پیش کیے گئے، عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے جب کہ ایک طبقہ اپنی خوشحالی کو ملکی خوشحالی سمجھ رہا ہےانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا بن کر ہماری آزادی چھین رہی ہے جب کہ حکومت کو ہر کام کیلئے ایف اے ٹی ایف سے اجازت لینا پڑیگی، حکومت کویہ قانون پاس نہیں کرنے دیں گےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکے بیان پر اعتراض کو زیر بحث لائیں گے تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے