گزشتہ ادوار میں بلوچستا ن کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بجٹ 2021-22 نہ صرف عوام دوست اور غریب پرور ہو گا بلکہ بلوچستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بلوچستا ن کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اسی وجہ سے بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا تھا لیکن جب سے جام کمال خان کی حکومت آئی ہے ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں اور بلوچستان گورنمنٹ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں دن رات بلوچستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لئے نئے باب کھولے ہیں اور جن میں شاہرائیں ہوں یا صحت کا شعبہ ہو، زرعی اصلاحات ہوں یا سی پیک ہو حتیٰ کہ ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی نظر آتی ہے اورموجودہ گورنمنٹ کی کارکردگی گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں متاثر کن رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی صوبائی بجٹ 2021-22 ہے جس میں بلوچستان کی ترقی کے لئے بہت سے منصوبے شامل ہیں جس میں ہر شعبے کے لئے بڑے اور عوام دوست منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی حکومت وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے 162 ارب روپے کے منصوبے شامل کرانے میں کامیاب ہوئی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے ان میں کوئٹہ مغربی بائی پاس، ڈیرہ مراد جمالی مغربی بائی پاس چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت 41 دیگر اسکیموں کے ساتھ ساتھ بڑے ڈیمز بھی شامل ہیں ان ڈیمز کی تعمیر سے 28 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت پوری ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے آئندہ بجٹ میں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کے لئے بہت سے منصوبے مختص کئے جائیں گے جو کہ بلوچستا ن کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی تقدیربدل دے گا اور یہی وجہ ہے کہ دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک کامیاب ہو لیکن ہمارے سیکیورٹی اداروں کی بدولت بہت جلد سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل ہوگا اور بلوچستان کے لئے ترقی کے نئے باب کھلیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیت کوسراہتے ہوئے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان بہت جلد ترقی کی وہ منازل طے کرے گا جوہر پاکستانی بالخصوص بلوچستان میں بسنے والے ہر بلوچستانی کی خواہش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے