کراچی بدترین شہروں کی فہرست میں شامل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔

عالمی جریدے اکانومسٹ نے شہروں کی رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔

کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دنیا کے 140 شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر 134واں ہے جبکہ دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ، ترابلس اور ہرارے بھی شامل ہیں۔
شام کا دارالحکومت دمشق بدترین شہروں کی فہرست میں سب سے آخری 140 ویں نمبر پر ہے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس 139ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 137 ویں، الجزائر 136 ویں اور ترابلس 135 نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے