وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بجٹ سے قبل اتحادیوں کو منانا شروع کردیا، خالق ہزاره وزیراور گہرام بگٹی کو مشیر مقرر
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بجٹ سے قبل اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کردیا مشیر کھیل و امور نوجوانان اوع ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ صوبائی وزیر جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی وزیر اعلی کے مشیر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ سے قبل وزیر اعلی جام کمال خان نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے اقدامات شروع کردیئے جمعرات کو وزیر اعلی کے مشیر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کو صوبائی وزیر مقرر کردیا گورنر ہاوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبائی کابینہ میں شامل کئے گئے صوبائی وزیر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی موجود تھے دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی تجویز پر گورنر بلوچستان نے جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کو وزیر اعلی کا مشیر مقرر کردیا انکا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا بلوچستان کابینہ میں وزراء کی تعداد 14 جبکہ مشیران کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔