منصوبوں کی تکمیل سے مکران کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی،میر ظہور احمد بلیدی
کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ معیاری تعلیم کسی بھی علاقے کی دیر پا امن اور مستحکم ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے مکران کے عوام کو تعلیم کے شعبے میں آ گے لے آنے کیلئے حکومت ٹھو س اقدامات کو یقینی بنا رہیں ہے تاکہ دیگر شعبوں کی طرح مکران کے عوام کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کرکے ان کو ملکی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا جا سکے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج گو ادر کی تعمیر کی منظوری سے متعلق ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوادر میں جدید کیڈٹ کالج کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جو 1088بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی اس کالج کے قیام سے مکران ڈویژن کے وہ طلباء جن کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہے انہیں اپنے ڈویژن سے باہر جاکر تعلیم حاصل کرنے میں مزید دشوری کا سا منا نہیں کرنا پڑے گا اس کیڈٹ کالج میں ہر طرح کی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہے تاکہ طلباء کو جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ لکھا پڑھاا ور ترقی یافتہ مکران ان کا خواب ہے اور اس خواب کوعملی جامہ پہنا نے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا ئے جا رہے ہیں مکران کے عوام کو کا روبار اور تجارت میں آسا نیاں پیدا کرنے زراعت کو جدید خطوط پر استور کرنے ماہی گیری کے شعبے میں جدت لانے تعلیم اورصحت عامہ کے سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے مواصلات کے نظام کو وسعت دینے بارانی پانی کو جمع کرنے اور انہیں پینے اور زرعی مقا صد کیلئے استعمال میں لانے صحت مند سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے مکران کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔