بلوچستان میں بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گیا

کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں بجلی کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گیاہے جبکہ صارفین کو کیسو صرف طفل تسلیوں تک محدود رکھا ہے کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بجلی 12 گھنٹے تک غائب رہتی ہے بار بار کی شکایت کے باوجود کوئی شہریوں نے کہاہے کہ کوئی سننے والا نہیں گرمی کا پارہ 39 تک پہنچ چکاہے اور گرمی میں صارفین کو بجلی دستیاب نہیں جبکہ سردیوں میں گیس نہیں ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی جس کی وجہ سے مشینری کوبھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
بجلی کے نظام میں اس وقت تربیلا سے ہی 4 ہزارمیگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار آنے میں وقت لگے گا اور بجلی کے شارٹ فال کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لاہور کی گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔

لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی اور بجلی کی سپلائی 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے جب کہ شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے دیہات اور چھوٹے شہروں میں بجلی فراہمی کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے