آج حلقے کا ہر فرد ترقی کیلئے خدمات کا اعتر اف کررہا ہے، ملک نعیم خان بازئی

کوئٹہ :صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ بلا امتیاز عوام اور علاقے کی ترقی اورخو شحالی کا جذبہ لیکر آئے ہیں۔ آج حلقے کا ہر فرد ترقی کیلئے خدمات کا اعتر اف کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چشمہ اچوزئی کے رہائشی پشتو نخواملی پارٹی کے سابق کونسلر عبد القاہر کاسی ملک اسرار کاسی کی سربرآہی میں ڈیڑھ سو ساتھیوں سمیت پی ایم اے سے مستفیٰ ہو کر ملک نعیم خان بازئی کی عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اے این پی میں شمو لیت کا اعلان کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے جس اعتمادکا اظہار کرکے کامیاب بنایا ان کے عتماد پر پورا ُترنے کیلئے عوام کی بلا امتیاز خو شحالی اور علاقے کی ترقی کے جذبہ سے سر شار ہوکر خدمت کر رہے ہیں کسی بھی کلی محلہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ماضی میں جان بو جھکر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے چشم پوشی کی گئی جس کی وجہ سے عوام نے انتخابات میں بڑے بڑے برج گرادئیے کیونکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اب جو عوام کی حقیقی خدمت کرے گا عوام اس کو پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں عوام کاسب سے اہم مسئلہ پینے پانی کا تھا جیسے نہایت ایمانداری سے حل کر دیا اب 24گھنٹے عوام کو پانی دستیاب ہے علاقے کا ہر فرد ترقیاتی منصبوبوں اور عوام کی خو شحالی کیلئے اقدامات کااعتراف کررہا ہے اس موقع پر عبد القاہر کاسی نے کہا کہ ملک نعیم خان بازئی نہایت ایماندار ی سے بلا امتیاز رنگ ونسل عوام کی خدمت کررہے ہیں جس کا مخا لفین بھی اقرار کررہے ہیں ملک نعیم خا ن بازئی نے فکر باچاخان کے حقیقی خد مت گار کا ثبوت دیاہے اس سے قبل اس حلقہ سے کئی نما ئندے کامیاب ہوئے مگر انہوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی صرف چند من پسند وں کو خوش کرتے رہے جس کی وجہ سے آج بھی عوام مسائل سے دو چار ہیں مگر صوبائی وزیر ملک نعیم خان بازئی سے مختلف عرصے میں عوام کو ان کی دہلیز پر سہو لیات فراہم کرکے عوام دوستی کا بہترین ثبوت دیا ہے جن کی عوامی خدمات کو دیکھ کر ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اے این پی میں ساتھیوں سمیت شمو لیت کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے