نواب زہری،جنرل قادر بلوچ سے پی پی کی مرکزی قیادت کے رابطے،جلد شمولیت کا اعلان متوقع

کوئٹہ:چیف آف جھالا وان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے رابطے جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع،باخبر ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے چیف آف جھالا وان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سے رابطے تیز کردئیے ہیں دونوں رہنماؤ ں کو انکے ہم خیال ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت بھی دی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ نواب ثناء اللہ زہری اورجنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے اپنے قریبی ساتھیوں سے آئندہ کے سیاسی لا ئحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں رہنماء مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہونے والے اپنے ساتھیوں سمیت جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ اعلان کے بعد باقاعدہ شمولیت کی تقریب کوئٹہ، حب یا خضدار میں ہوسکتی ہے جس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے ہمراہ جلسہ کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے