طالبان نے افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

کابل :امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان نے افغانستان میں کاروائیاں تیز کر دیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر گر کے تباہ ہو گیا، جس میں سوار 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر زخمی ارکان کی منتقلی کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

افغانستان کے 34 میں سے 26 صوبوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 150 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ کئی افراد زخمی ہوئے۔

افغان حکومت اورطالبان کے درمیان سیاسی مذکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکا نے 20 سالوں بعد افغانستان سے نکلنے کا اعلان کیا ہے، افغان حکومت کے مطابق امریکا کی جانب سے 11 ستمبرتک مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی علاقوں کے حصول کے لیے لڑائی میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے