کوئٹہ کے مشہور عسکری پارک کانام تبدیل کردیا گیا
کوئٹہ:کوئٹہ کے مشہور عسکری پارک کانام تبدیل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے ایئر پورٹ روڈ اور نواں کلی کے سنگم پر واقعہ مشہور فیملی پارک عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے فاطمہ جناح فیملی پارک رکھ دیا گیا ہے پارک انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ پارک کو فاطمہ جناح فیملی پارک سے پکاریں اور لکھیں۔