کراچی جانیوالی مسافر ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

کراچی:ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعدایک اورٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ پشاورسے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سےاتری۔

اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ پل کے قریب خیبر میل کی اسپیڈ کم ہوئی۔ بوگی پٹری سے اترنے سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کے سبب نقصان نہیں ہوا۔ ملت ایکسپریس کی بوگیاں اترنےکے حادثےکے بعد ڈی ریل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پاکستان میں ٹرین کے جان لیوا اور بڑے حادثات ذیادہ تر سندھ کے علاقوں میں ہوئے۔ جن میں سیکڑوں جانیں چلی گئیں اور کئی مسافر زخمی ہوئے۔

ڈہرکی ٹرین حادثہ بھی پٹری کی ناقص ویلڈنگ کے سبب پیش آیا۔ ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔ ملت ایکسپریس میں765 اور سر سید میں504 مسافر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے