حکومت ساحلی علاقوں کوترقی دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کویقینی بنا رہی ہے،میر ظہو راحمد بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہو راحمد بلیدی نے کہا کہ حکومت ساحلی علاقوں کوترقی دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کویقینی بنا رہی ہے ساحلی علاقے صوبے میں سیاحت،معیشت اور ماہی گیری کے شعبوں کوفروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں اسی اہمیت کے تنا ظر میں حکومت نے ان علاقوں کی ترقی کیلئے موثر منصوبہ بندی کررکھی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر کے ساحلی قصبوں جیونی،گنز،پنوان اور پشو کان کے رہا ئشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی نے شہز نک SHEHZEHNIK ڈیم گوادر کی تعمیر کی منظوری دی ہے یہ ڈیم ان قصبوں کو 2.8ملین گیلن صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں 1235ایکٹر ز مین کو بھی سیراب کرئے گا۔ میر ظہو احمد بلیدی نے کہا کہ اس ڈیم کی تعمیر سے ضلع گوادر اوردیگر قصبوں کے رہا ئیشو ں کے پینے کے صاف پانی کا دیر ینہ مسئلہ حل ہوگا۔ اور یہ ڈیم علاقے میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ دے گا جس سے علاقے کے عوام معاشی اور معاشرتی طور پر خو شحال ہونگے انہوں نے کہا کہ علاقے میں اجتماعی نوعیت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر سر انجام دیاجارہاہے۔مو اصلات،تعلیم،صحت عامہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،زراعت،ماہی گیری،مالداری،جوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی نشے میں مبتلاافراد کی بحالی اور دیگر منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں مثبت تبد یلیاں رونما ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کرواکرعوام سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل ہوئی ہے اور اس خدمت کواسی لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے